• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بیلجیئم میں کورونا وائرس سے متاثر ہونے والے مریضوں کی تعداد 50 ہزار سے زائد ہوگئی، جبکہ اس وائرس سے ہلاک شدگان کی تعداد بھی 7924 تک جا پہنچی ہے۔ 

فیڈرل ہیلتھ منسٹری کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹے کے دوران 80 اموات ہوئیں، جبکہ 361 کورونا وائرس کے نئے پازیٹیو کیسسز بھی سامنے آئے ہیں۔

یاد رہے کہ بیلجیئم میں کورونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے حکومت کی جانب سے لگایا جانا والا لاک ڈائون مسلسل 48 دن کے بعد اٹھایا گیا ہے۔

 آج 4 مئی سے اس کے پہلے مرحلے کا آغاز ہوا ہے۔ جس میں ان صنعتوں اور شعبوں کو کام کرنے کی اجازت دی گئی ہے جہاں ڈیڑھ میٹر کا حفاظتی فاصلہ برقرار رکھا جانا ممکن تھا۔ جبکہ ہئیر ڈریسرز سمیت وہ تمام شعبے بند ہیں جہاں سوشل ڈسٹینسنگ ناممکن ہے۔

تازہ ترین