کراچی (این این آئی، جنگ نیوز) پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ کورونا کیخلاف پوری ریاست کو ایک پیج پر ہونا چاہیے، کورونا وائرس کے خلاف جنگ میں اتفاق رائے کا فقدان ہے۔
اس مشکل صورتحال میں عمران خان وزیراعظم بن کر کرسی سنبھالیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ایک بیان اور انٹرویو میں کیا۔
بلاول بھٹو نے کہا کہ وزیراعظم کا استعفیٰ ہم شروع دن سے مانگ رہے ہیں، اس مطالبہ کا کورونا وائرس سے پیدا صورتحال سے کوئی تعلق نہیں۔