بھارتی شہر ناسک میں لاک ڈاؤن کے قوانین کی خلاف ورزی کئے بغیر گھر میں ہی سادگی سے شادی کرنے والے جوڑے کا پولیس نے پرجوش استقبال کیا۔
پولیس نےنوبیاہتا جوڑے کو مبارکباد دینے کا انوکھا طریقہ اختیار کرتے ہوئے ان کے گھر کے باہر سنگت کا سماں باندھ دیا۔
سوشل میڈیا پر زیر گردش ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ بالکونی میں کھڑے دولہا دلہن کا ناسک شہر کے پولیس اہلکاروں کے ایک گروپ کی جانب سے گرمجوشی سے استقبال کیا جارہا ہے۔
واضح رہے کہ دنیا بھر کی طرح بھارت میں بھی کورونا کے ممکنہ پھیلاؤ کے پیش نظر ملک گیر لاک ڈاؤن جاری ہے، ساتھ ہی محدود لوگوں کی موجودگی میں ہی شادی کی مختصر تقریبات منعقد کر کے شادی کی رسومات ادا کی جارہی ہیں۔