• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی میں رواں سال کے 4 ماہ میں اسٹریٹ کرائم کی وارداتوں میں اضافہ ہوا ہے۔

کراچی میں اسٹریٹ کرائم کی وارداتوں سے متعلق آگاہ کرتے ہوئے پولیس کا کہنا ہے کہ کراچی میں یکم جنوری سے 3 مئی تک شہریوں سے 5951 موبائل فون چھینے گئے ہیں۔

پولیس کے مطابق گزشتہ سال کے مقابلےمیں موبائل فون چھیننے کی وارداتوں میں 10.45 فیصد اضافہ ہوا ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ رمضان کے 9 دنوں میں شہریوں سے 220 موبائل فون چھینے گئے ہیں جبکہ گاڑیاں چوری اور چھیننے کی 18وارداتیں ہوئی ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ کراچی میں جنوری سے مئی تک گاڑیاں چھیننے اور چوری کی 542 وارداتیں رپورٹ ہوئیں ہیں۔

اس کے علاوہ پولیس نے بتایا کہ موٹرسائیکل چوری اور چھیننے کی 10 ہزار 315 وارداتیں ہوئی ہیں۔ گزشتہ سال کے مقابلے میں موٹرسائیکل چوری اور چھیننے کی وارداتوں میں 16.5 فیصد اضافہ ہوا ہے۔

پولیس کے مطابق ماہ رمضان میں 512 شہری موٹرسائیکلوں سے محروم ہوگئے ہیں۔  

تازہ ترین