• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کوروناسے بیروزگاری کاخطرہ،مینوفیکچرنگ بڑھانا اہم ضرورت، رزاق داؤد

اسلام آباد (نمائندہ جنگ) مشیر امور تجارت عبدالرزاق دائود نے کہا ہے کہ کوروناسے بیروزگاری کاخطرہ ہے،مینوفیکچرنگ بڑھانا اہم ضرورت ہے ، کورونا وائرس کی وجہ سے دنیا میں تبدیلیاں آئی ہیں اور آئندہ کاروبار کے طریقہ کار بالکل مختلف ہوں گے۔ اس مشکل وقت میں نئے مواقع پیدا ہوں گے، جس میں پاکستان کےلیے مقامی مینوفیکچرنگ کو فروغ دینے اور ʼمیک ان پاکستانʼ پالیسی کو اپنانے کا سنہری موقع ہے۔ عبدالرزاق داؤد نے کہا ہے کہ کئی کاروبار بند ہونے والے ہیں جبکہ ہماری لیبر کو بے روزگاری کا خطرہ ہے۔ ان حالات میں درآمدات کو روک کر پاکستان میں مینوفیکچرنگ کو بڑھانا وقت کی اہم ضرورت ہے۔

تازہ ترین