• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

یوٹیلیٹی اسٹورز پر کوکنگ آئل اور مشروبات کی قیمتوں میں کمی

یوٹیلیٹی اسٹورز پر برانڈڈ کوکنگ آئل اور مشروبات کی قیمتوں میں کمی کر دی گئی، کوکنگ آئل 9 روپے سستا کردیا گیا، قیمتوں میں کمی کا اطلاق فوری طور پر ہو گا۔ قیمتوں میں کمی کا نوٹیفیکشن جاری کردیا گیا۔

نوٹیفیکشن کے مطابق یوٹیلیٹی اسٹورز پر برانڈڈ کوکنگ آئل کی قیمت فی کلو 9 روپے کمی کی گئی ہے۔ کوکنگ آئل کی قیمت 232 روپے سے کم ہو کر 223 روپے فی لیٹر ہو گئی ہے۔

اسی طرح مختلف کمپینوں کے سافٹ ڈرنک کی ڈیڑھ لیٹر کی بوتل میں 5 روپے کمی کر دی گئی ہے اور سافٹ ڈرنک کی بوتل 83 روپے سے کم ہو کر 78 روپے ہو گئی۔

قیمتوں میں کمی کا اطلاق فوری طور پر ہو گا۔

تازہ ترین