ویسٹ انڈین نے سینٹ لوشیا کرکٹ اسٹیڈیم کو ڈیرن سیمی سے منسوب کر دیا،اسٹیڈیم ان کے نام سے منسوب کرنے کا مقصد کپتان ڈیرن سیمی کی نمایاں کارکردگی کے اعتراف میں کیا گیا ہے۔
ویسٹ انڈیز کرکٹ بورڈ کے مطابق سینٹ لوشیا کے وزیر اعظم کینی ڈی اینتھونی نے عالمی چیمپئنز کے اعزاز میں دیئے گئے استقبالیے کے دوران اس بات کا اعلان کیا۔ اب ڈیرن سیمی نیشنل کرکٹ گراؤنڈ کے طور پر جانا جائے گا جبکہ ایک اسٹینڈ کو اوپننگ بیٹسمین جانسن چارلس سے بھی منسوب کیا گیا ہے۔