• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ عائزہ خان جوکہ زیادہ تر انسٹاگرام پر فعال رہتی ہیں، انہوں نے اب مائیکرو بلاگنگ سائٹ ٹوئٹر پر بھی باضابطہ اکاؤنٹ بنا لیا ہے۔


جیو انٹرٹینمنٹ کے مقبول ترین ڈراما سیریل ’مہر پوش‘ کی ’مہرو‘ نے ٹوئٹر پر فعال ہوتے ہوئے اپنا پہلا ٹوئٹ کیا جس میں اُنہوں نے دل والے ایموجی کے ساتھ اپنے مداحوں کو سلام کیا۔

’مہرو‘ کے اِس ٹوئٹ پر اُن کے مداحوں نے اپنی پسندیدہ اداکارہ کا شاندار استقبال کیا۔

عائزہ خان نے اپنے اگلے ٹوئٹ میں اُن کے نام سے منسوب ایک ٹوئٹر اکاؤنٹ کی تصویر شیئر کی اور اپنے مداحوں کو بتایا کہ یہ اکاؤنٹ اُن کا کوئی پرستار چلا رہا ہے۔

اُنہوں نے اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ کی تصویر انسٹاگرام اسٹوری میں بھی شیئر کی۔

صرف 13 گھنٹوں میں عائزہ خان کے ٹوئٹر پر نو سو سے زائد فالوورز ہوگئے ہیں جبکہ اُنہوں نے صرف وزیراعظم عمران خان کو فالو کیا ہوا ہے۔

دوسری جانب عائزہ خان کے انسٹاگرام پر 50 لاکھ سے زائد فالوورز ہیں۔

واضح رہے کہ عائزہ خان جیو انٹرٹینمنٹ کے مقبول ترین ڈراما سیریل ’مہرپوش‘ میں ’مہرو‘ کا مرکزی کردار ادا کر رہی ہیں جبکہ اُن کے شوہر دانش تیمور اسی ڈرامے میں’شاہ جہاں ‘ کا کردار ادا کر رہے ہیں۔

تازہ ترین