• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسٹیل ملز ملازمین کی تنخواہیں، سمری وزارت خزانہ کو ارسال

Steel Mills Wages Summery Sends To Finance Ministery
حکومت کو 4ماہ بعد پاکستان اسٹیل کے 16ہزار ملازمین کی تنخواہوں کی ادائیگی یاد آہی گئی ۔نجکاری کمیشن نے وزارت خزانہ کو اسٹیل ملز کے ملازمین کی 2ماہ کی تنخواہوں کے لئے سمری بھیج دی ۔

نجکاری کمیشن نےوزارت خزانہ کو پاکستان اسٹیل کے ملازمین کی تنخواہوں کے لئے سمری بھیج دی ہے۔ وزارت خزانہ سے اسٹیل ملز کے ملازمین کے لئے 2ماہ کی تنخواہوں کی مد میں 85کروڑ اسی لاکھ روپے طلب کئے گئے ہیں ۔

اقتصادی رابطہ کمیٹی نے بھی اسٹیل ملز انتظامیہ سے ملازمین کی تنخواہوں کی مکمل تفصیل مانگ لی ہے ۔پاکستان اسٹیل کے 16ہزار ملازمین کو پچھلے 4ماہ سے تنخواہوں کی ادائیگی نہیں کی گئی ہے ۔ مالی مشکلات سے پریشان ملازمین احتجاج پر مجبور ہوگئے ہیں۔

نجکاری کمیشن کے چیئرمین محمد زبیر کا کہنا ہے کہ تنخواہیں نہ ملنے کی وجہ سے ہزاروں ملازمین کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔محمد زبیر کہتے ہیں کہ نجکاری پروگرام میں شامل تمام قومی ادارے کے ملازمین کے حقوق کا مکمل خیال رکھا جائے گا۔
تازہ ترین