• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ٹائیگر اور شردھا ایکشن فلم’باغی‘میں ایک ساتھ ، گانے کی ویڈیو جاری

Shraddha And Tiger In Action Film Baaghi
بالی ووڈکی مشہور فلم ہیرو پنتی کے اداکار ٹائیگر شروف اور عاشقی ٹو میں اپنی شاندار اداکاری کے جوہر دکھانے والی اداکارہ شردھا کپور پہلی بار ایک ساتھ ایکشن سے بھرپور نئی بالی ووڈفلم’باغی‘میں جلوہ گر ہورہے ہیں، جس کے نئے گانے کی ویڈیو جاری کردی گئی ہے۔

'چھم چھم کے بول پر مبنی یہ گانامیٹ بروس اور منولی ٹھاکر کی آواز میں ریکارڈ کیا گیا ہے جبکہ اس گانے کی موسیقی کمارنے ترتیب دی ہے۔

ساجد نادیدوالاکی پروڈیوس کردہ اس فلم میں ٹائیگر شروف ایک باغی نوجوان کا کردار اداکر رہے ہیں جس میں بہترین اداکاری کے لئے انہوں نے سخت ٹریننگ بھی لی ہے۔

اس فلم کی کاسٹ میں شردھا اور ٹائیگر شروف کے علاوہ سودھیر بابو اور پارس ارورا بھی شامل ہیں۔واضح رہے یہ فلم رواں سال 29اپریل کو سنیما گھروں کی زینت بنے گی۔
تازہ ترین