ایران کے صدرحسن روحانی نے کہاہے کہ ایران کسی ملک کیلئے خطرہ نہیں ہے اورہم دنیا کے ساتھ رابطوں کو فروغ دینا چاہتے ہیں۔
ایرانی میڈیا کے مطابق نیشنل نیوکلئیر ٹیکناجی ڈے کے موقع پرایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے صدر روحانی نے کہاکہ ہم اعتدال پسندی کی پالیسی کی حمایت کرتے ہیں۔
ایرانی صدر نے اپنے خطاب کے دوران مزید کہا کہ ہم کسی کیلئے خطرہ نہیں،ایران دنیا اوراپنے پڑوسی ممالک کے ساتھ رابطوں کو فروغ دینا چاہتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ اعتدال کی راہ پر چلتے ہوئے ہم اپنا ہدف حاصل کرسکتے ہیں، کسی پر100فیصد اعتماد یا عدم اعتماد نہیں کیا جاسکتا اس لئے ہم دنیا کے ساتھ تعامل چاہتے ہیں۔
قبل ازیں ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ آئی نے امریکا کو ”بے ایمانی کا نمونہ“ قرار دیا تھا۔