• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چین نے اقوام متحدہ میں نیا مستقل نمائندہ مقرر کر دیا

China Appoint New Permanent Representative To Un
چینی حکومت نے ما ژیائو ژو کو اقوام متحدہ میں اپنا نیا مستقل نمائندہ مقرر کر دیا ہے ، اس حوالے سے نئے چینی سفیر نے اپنی تقرری کی اسناد جنیوا آفس کے ڈائر یکٹر جنرل مائیکل مولر کو پیش کر دی ہیں ۔

وہ 1987ء میں چین کی وزارت خارجہ میں شامل ہوئے تھے، انہوں نے 2013ء سے 2016ء تک آسٹریلیا میں چین کے سفیر کے طورپر بھی اپنی خدمات انجام دیں۔

اس سے قبل وہ 2011ء سے 2013ء تک وزارت خارجہ میں نائب وزیر کے طورپر بھی فرائض ادا کرتے رہے ، 2009ء سے 2011ء تک چینی وزارت خارجہ میں ڈائر یکٹر جنرل انفارمیشن رہے ۔

جبکہ 2004ء سے 2009تک انہوں نے پالیسی ریسرچ ڈیپارٹمنٹ میں کام کیا ،ا نہوں نے ایڈوانس اسٹیڈیز کی تعلیم لندن اسکول آف اکنامکس اینڈ پولیٹیکل سائنس میں 1995ء میں مکمل کی اور بعد ازاں پی ایچ ڈی کی ڈگری حاصل کی ۔
تازہ ترین