• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

تازہ ہوا اور سورج کی روشنی کورونا کے پھیلاؤ کو روکتی ہے، برطانوی سائنسدان

برطانوی حکومت کے سائنسی اور ہنگامی معاملات کے مشیر پروفیسر ایلن پین  نے کہا ہے کہ تازہ ہوا اور سورج کی روشنی میں زیادہ وقت گزارنا بہت محفوظ ہے اور اس طرح کورونا وائرس کے خطرات سے محفوظ رہنے کے ساتھ اسکے لاحق ہونے کے امکانات کو بھی کم کرتا ہے۔

 انکا کہنا ہے اب لوگوں کو زیادہ سے زیادہ وقت تازہ ہوا اور سورج کی روشنی میں گزارنے کی اجازت دیا جانا چاہئے، تاہم ایسا کرتے وقت سماجی دوری کا خیال رکھنا ہوگا، یعنی دوسرے لوگوں سے دور رہنا ہوگا۔

 خوفناک قسم کی لاک ڈاؤن پابندیوں سے جسے نافذ کیے 52 روز ہوگئے ہیں،  کے بعد برطانوی وزیراعظم نے اتوار کو کھلی ہوا اور سورج کی روشنی میں رہنے کے حوالے سے کچھ اعلانات کیے، اس سلسلے میں سائنسدانوں کا کہنا ہے کہ اس چھوٹی سی تبدیلی کی وجہ یہ ہے کہ آؤٹ ڈور جانے سے لوگوں میں وائرس کا پھیلاؤ کم ہوگا۔

 پروفیسر ایلن پین کے مطابق پارکوں میں جانے سے وائرس لاحق ہونے کے خطرات کم ہونگے۔ اسکی وجہ انہوں نے یہ بتائی کہ سائنسی طور پر سورج کی روشنی اور تازہ ہوا کا گزر وائرس کی منتقلی روکنے کے سلسلے میں موثر کردار ادا کرتا ہے۔

 اس حوالے سے دوسرے سائنسدانوں نے پروفیسر ایلن پین سے مکمل اتفاق کیا اور کہا کہ جتنا زیادہ وقت باہر تازہ ہوا اور سورج کی روشنی میں گزاراجائے گا وہ بہتر ہے کیونکہ ایسے ماحول میں وائرس کے بچنے کے امکانات کم ہوتے ہیں۔

 لوگوں میں وائرس منتقل ہونے کی وجہ بند جگہیں ہیں جہاں قدرتی روشنی اور ہوا کا گزر نہیں ہوتا اور اجنبی لوگ اس سطح کو مسلسل چھوتے ہیں، جبکہ سورج کی روشنی والی سطح پر وائرس کے زندہ رہنے کے امکانات کم ہوتے ہیں، اسکی وجہ یہ ہے کہ الٹراوائلٹ ریڈی ایشن ان کے جینیٹک میٹریل کو نقصان پہنچاتی ہیں۔ اس کا مطلب یہ ہے کہ اس کے لوگوں میں منتقلی کا امکان بہت کم ہوتا ہے۔

پروفیسر ایلن پین جو کہ حکومت برطانیہ کی وزارت ہاؤسنگ، کمیونیٹیز اور لوکل گورنمنٹ کے مشیر ہیں، انہوں  نے برطانوی ممبران پارلیمنٹ اور وزرا سے مختلف نشستوں میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وہ یہ بتانا چاہتے ہیں کہ لوگوں کے گھروں سے باہر سرگرمیوں کو مزید کیوں نہیں روکنا چاہئے۔

 اس موقع پر حکومت نے سائنسدانوں کو بتایا کہ لوگ اپنی مرضی کے مطابق ورزش کرسکتے ہیں، جس میں موجودہ ایک گھنٹے کو بڑھایا گیا ہے جبکہ سن باتھ کرنے کے لیے پارک جانے والوں پر اب جرمانہ بھی نہیں کیا جارہا ہے۔

 تاہم ایسا اس وقت تک نہیں کیا جائے گا جب تک وہ سماجی دوری کے قانون کی خلاف ورزی نہیں کرینگے۔ مزید برآں لوگ گھر والوں کے علاوہ باہر کسی ایک (سنگل) شخص سے بھی مل سکتے ہیں، تاہم انھیں ایسے شخص کے ساتھ ملاقات کے دوران دو میٹر کا فاصلہ رکھنا ہوگا، اور یہ ملاقات کسی پبلک جگہ پر ہوگی نہ کہ گھر یا باغ میں۔  

تازہ ترین