سندھ کے دوسرے بڑے شہر حیدر آباد کے علاقے لطیف آباد میں واقع نجی اسپتال میں بغیر ماسک پہنے داخلے سے روکنے پر مشتعل افراد نے توڑ پھوڑ کر دی۔
مشتعل افراد نے اسپتال کے کاؤنٹر کے شیشے توڑ دیئے، پولیس نے 7 افراد کو گرفتار کر کے مقدمہ درج کر لیا۔
پولیس کے مطابق نجی اسپتال میں گیسٹرو کے مریض کو لانے والے افراد کو گارڈز اور عملے نے بغیر ماسک کے آنے سے روکا۔
یہ بھی پڑھیئے: جناح اسپتال میں توڑ پھوڑ کی ایف آئی آر درج
روکنے پر دونوں فریقین کے درمیان تلخ کلامی ہوئی، اس دوران مشتعل افراد نے اسپتال کے مرکزی دروازے اور کاؤنٹر پر توڑ پھوڑ کی۔
اطلاع ملنے پر پولیس نے 7 افراد کو گرفتار کر کے مقدمہ درج کر لیا۔