بہاول پور (سٹی رپورٹر) حکومت پنجاب کے تعاون سے ٹیوٹا کے زیر اہتمام گو رنمنٹ ریڈی میڈ گارمنٹس کالج بہا ولپور میں ہینڈی کرافٹ اور ہاتھ سے تیار کی گئی کشیدہ کاری او گھریلوں ناکارہ سامان کو استعمال میں لانے اور اس سے ڈیکوریشن کی اشیا بنانے کے فن کو مقبول و دیگر اشیا کی دو دن نمائش کی گئی جس میں ہاتھ سے تیار کی گئی مختلف خوبصورت اشیا‘ گھریلو ناکارہ اشیا سے کار آمد سامان تیار کرنے اور کشیدہ کاری کو نمائش میں مختلف سٹالو ں پر رکھا گیا ، اس مو قع پر ڈسٹرکٹ منیجر ٹیوٹا خورشید چوہان‘ پرنسپل ریڈی میڈ گارمنٹس کالج حفیظ فاطمہ‘شجاعت احمد صدیق ‘میڈم بشریٰ نےکہا کہ اس نمائش میں ہاتھ سے تیار کئےگئے ملبوسات‘ کشیدہ کاری کے نمونے‘گھریلو زیبائش کی اشیا اور گھریلو استعمال کی ناکارہ اشیا کو استعمال میں لاتے ہو ئے ٹیچر ز وطالبات نے اپنے آرٹ کے بہترین نمونے بنا کر حاضرین کے دلچسپی کے لئے نمائش میں رکھے ہیں ۔