محکمۂ موسمیات کے ڈائریکٹر سردار سرفراز کا کہنا ہے کہ شہر میں جنوب مغربی سمندری ہوائیں چل رہی ہیں،آج ہیٹ ویو جیسی صورتِ حال نہیں ہے۔
انہوں نے بتایا کہ کل سے شہر ہیٹ ویو کی لپیٹ میں آسکتا ہے، جبکہ ہیٹ ویو کی یہ لہر 21 یا 22 مئی تک برقرار رہ سکتی ہے۔
ڈائریکٹر محکمۂ موسمیات کا یہ بھی کہنا ہے کہ ہیٹ ویو کے دوران دن کے اوقات میں سمندری ہوائیں معطل رہیں گی، جبکہ اس دوران درجہ حرارت 42 ڈگری سینٹی گریڈ تک رہنے کا امکان ہے۔