پاکستان مسلم لیگ (ن) نے ایک مرتبہ پھر ملک میں نئے انتخابات کروانے کا مطالبہ کردیا۔
ان خیالات کا اظہار لیگ صدر شہباز شریف نے نجی ٹی وی چینل پر گفتگو کرتے ہوئے کیا۔
قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر شہباز شریف نے کہا ہے کہ ہم نے حکومت کی طرف تعاون کا ہاتھ بڑھایا تھا۔
اپنی بات کو جاری رکھتے ہوئے شہباز شریف نے کہا کہ ہمارے تعاون کے ہاتھ کے آگے عمران خان کی ضد اور انا آڑے آگئی تو ہمارا کیا قصور ہے۔
ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ ملک کے مسائل کا حل نئے اور منصفانہ انتخابات ہیں۔