• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سلمان خان کے باڈی گارڈ شیرا کے والد کینسر سے لڑتے ہوئے چل بسے

فوٹو: بھارتی میڈیا
فوٹو: بھارتی میڈیا 

بالی ووڈ کے سپر اسٹار سلمان خان کے باڈی گارڈ شیرا کے والد کینسر سے لڑتے ہوئے چل بسے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق سلمان خان کے دیرینہ باڈی گارڈ شیرا، جن کا اصل نام گرمیت سنگھ جولی ہے، کے والد سندر سنگھ جولی گزشتہ روز 88 برس کی عمر میں چل بسے۔ وہ طویل عرصے سے کینسر کے مرض میں مبتلا تھے۔

سلمان خان کے باڈی گارڈ شیرا نے یہ افسوسناک خبر سوشل میڈیا پر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ "میرے والد شری سندر سنگھ جولی آج انتقال کرگئے ہیں۔

شیرا کے والد نے چند ماہ قبل ہی اپنی 88 ویں سالگرہ منائی تھی۔

خیال رہے کہ شیرا کو اکثر سلمان خان کے ساتھ عوامی تقاریب، شوٹنگز اور نجی محفلوں میں دیکھا جاتا ہے، ان کا سلمان خان کے ساتھ رشتہ بھائی چارے اور وفاداری پر مبنی ہے۔

ایک انٹرویو میں شیرا نے کہا تھا کہ جب تک میں زندہ ہوں، بھائی (سلمان) کے ساتھ رہوں گا۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید