• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

زرعی معیشت پر ٹڈی دل کا بڑا قہر آیا ہوا ہے، اویس لغاری

زرعی معیشت پرٹڈی دل کا بڑا قہر آیا ہوا ہے، اویس لغاری


مسلم لیگ ن پنجاب کے جنرل سیکرٹری اویس لغاری کا کہنا ہے کہ آٹھ ماہ سے ٹڈی دل کا حملہ جاری ہے، حکمرانوں کے کان پر جوں تک نہیں رینگ رہی، زرعی معیشت پر قہر آیا ہوا ہے، قحط سالی کا خطرہ ہے۔

اپنے ایک ویڈیو بیان میں اویس لغاری کا کہنا تھا کہ چھوٹے جہاز سے ٹڈی دل پر چھڑکاؤ ہونا تھا جو اب تک نہیں ہوا۔

انہوں نے کہا کہ سندھ اور بلوچستان ٹڈی دل کے بڑے حملے کی لپیٹ میں ہیں۔

اویس لغاری نے کہا کہ جنوبی پنجاب میں جھنگ، کوٹ اڈو، ضلع لیہ، روجھان کی تحصیلیں متاثر ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ وزیراعلیٰ پنجاب کے اپنے علاقے میں ٹڈی دل کا حملہ جاری ہے، 80 فیصد ٹڈی دل کو ہلاک کر دیا جائے تو بھی 20 فیصد ملکی زراعت تباہ ہو جائے گی۔

تازہ ترین