• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وینزویلا کو ایرانی تیل کی ترسیل روکنے پر تہران کی امریکا کو دھمکی

کراچی (نیوز ڈیسک) ایران نے خبردار کیا ہے کہ اگر امریکا نے وینزویلا کیلئے اس کے تیل بردار جہازوں کو روکنے کی کوشش کی تو وہ اس کا بھرپور جواب دے گا ، اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوٹریس کولکھے گئے خط میں ایرانی وزیرخارجہ جواد ظریف نے کہا کہ کسی بھی غیر قانونی اقدام کے نتائج کا ذمہ دار بھی امریکا ہی ہوگا، دوسری جانب ایران کے نائب وزیر خارجہ عباس عراقچی نے ایران میں امریکی مفادات کی نگرانی کرنے والے ملک سوئٹزر لینڈ کے سفیر کو وزارت خارجہ میں طلب کرتے ہوئے انتباہ کیا ہے کہ ایرانی آئل ٹینکرز کے معاملے پر امریکی مداخلت کے نتائج خطرناک ہو سکتے ہیں۔
تازہ ترین