کراچی (ٹی وی رپورٹ)جیو کے پروگرام ’’ آپس کی بات‘‘ میں گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے احتساب شہزاد اکبر نے کہا ہے کہ شہبازشریف سے کوئی ذاتی جھگڑا نہیں،ن لیگی قیادت تذبذب کا شکار ہے۔
جو سوالا ت میں ان سے عوام کے سامنے پریس کانفرنس میں کرتاہوں ان کے پاس اس کا کوئی جواب نہیں۔
شہبازشریف کہتے ہیں میرے سامنے کرپشن کے ثبوت لائیں جبکہ مسلم لیگ نون کی قیادت کہتی ہے کہ اگر ثبوت ہیں تو عدالتوں میں لے کر جائیں یہ تذبذب کا شکار ہیں۔
میں نے کچھ اکاوٴنٹس کا ذکر کیا ہے جن سے شہبازشریف کے اکاوٴنٹ میں پیسے ٹرانسفر کئے گئے جب ہم سوال کرتے ہیں تو ان کے پاس کوئی جواب نہیں ہوتا ۔ جو سوالا ت میں ان سے عوام کے سامنے پریس کانفرنس میں کرتاہوں ان کے پاس اس کا کوئی جواب نہیں۔
شہبازشریف اپنے بچوں اوراہلیہ کے کاروباری معاملات سے دور رکھنے کی بات کرتے ہیں اگر وہ اپنے بچوں اور اہلیہ کے معاملات کے ذمے دار نہیں تو کم از کم اپنے اکاوٴنٹس کا ہی جواب دے دیں ۔
مسرور انور کے اکاؤنٹس سے بھی شہبازشریف کے اکاوٴنٹ میں رقم منتقل ہوئی