• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پنجاب میں مزارات کھولنے کی اجازت دینے کا فیصلہ

پنجاب میں اوقاف کے زیر اہتمام 544 مزارات کھولنے کی اجازت دینے کا فیصلہ کرلیا گیا۔

پنجاب حکومت ذیلی کابینہ برائے امن و امان کا اجلاس صوبائی وزیر قانون راجا بشارت کی زیرِ صدارت ہوا، جس میں تیمور بھٹی اور انصر مجید بھی شریک تھے۔

اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ داتا دربار، دربار پاکپتن سمیت تمام درباروں کو کھولنے کی اجازت دی جائے گی۔

صوبائی وزیر قانون راجا بشارت کا کہنا ہے کہ تمام مزارات کو کھولنے کا فیصلہ کیا ہے، تاہم ایس او پیز پر عملدآمد لازمی ہوگا۔

اجلاس میں جمعۃ الوداع، شب قدر، یوم القدس اور عیدالفطر پر کورونا ایس او پیز اور سیکیورٹی انتظامات کا جائزہ لیا گیا۔

راجا بشارت نے کہا کہ نئی ایس او پیز آنے تک مارکیٹ اور مساجد میں موجودہ ایس او پیز کی سخت پابندی کروائی جائے، چاند رات کو پبلک مقامات اور رہائشی علاقوں میں اسٹریٹ کرائم پر کڑی نظر رکھی جائے۔

انہوں نے کہا کہ تعطیلات میں راولپنڈی انتظامیہ مری جانے والوں پر ایس او پیز کا اطلاق یقینی بنانے۔

صوبائی وزیر قانون کا کہنا تھا کہ تمام وفاقی اور صوبائی ادارے آپس میں رابطہ رکھ کر ممکنہ تخریبی کارروائیاں ناکام بنائیں۔

تازہ ترین