• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسلام آباد: بازاروں میں پرانے مال کے باوجود عید کی خریداری عروج پر

اسلام آباد: بازاروں میں پرانے مال کے باوجود عید کی خریداری عروج پر


اسلام آباد کے بازاروں میں پرانا سامان دستیاب ہے، تاہم اس کے باوجود مارکیٹس میں لوگوں کا بڑا ہجوم عید کی خریداری کے لیے امڈ آیا۔

شہریوں کا کہنا ہے کہ بچو ں کے لیے عید کی خریداری کی ہے، اپنے لیے تو کچھ نہیں لیا، کورونا کی وجہ سے دل نہیں ہے اور اس مہنگائی میں بندہ اپنا سوچ بھی نہیں سکتا۔

ایک اور شہری کا کہنا تھا کہ مہنگائی بہت ہے، حکومت کو چاہیے کہ چھوٹی مارکیٹس پہ چیک رکھے، کچھ نے کہا کہ دو، تین ہزار سے کم کی کوئی چیز نہیں ہے۔

شہریو ں نے یہ بھی کہا کہ کہ مال سارا پرانا ہے اور دام بہت زیادہ، ایسا لگتا ہے دکاندار لاک ڈاؤن کا نقصان بھی پورا کر رہے ہیں۔

بازارو ں میں پارکنگ کی جگہ ملنا بھی انتہائی مشکل ہے، کورونا سے بچاؤ کے لیے سماجی فاصلے اور احتیاطی تدابیر کو اکثر شہریو ں نے یکسر نظر انداز کر رکھا ہے۔

تازہ ترین