• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

CNG قیمتوں میں کمی کی درخواست پر سماعت ملتوی

ہائیکورٹ نے سی این جی قیمتیں کم کرنے سے متعلق سندھ سی این جی اینڈ پیٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن کی درخواست پر اوگرا اور ایس ایس سی جی سے جواب طلب کرتے ہوئے سماعت 9 جون تک ملتوی کردی۔

سندھ ہائیکورٹ میں سی این جی قیمتیں کم کرنے سے متعلق سندھ سی این جی اینڈ پیٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن کی درخواست پر سماعت ہوئی۔

دوران سماعت درخواست گزار کے وکیل نے موقف اختیار کیا کہ عالمی سطح پر کروڈ آئل کی مارکیٹ کریش کر گئی ہے، حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 2 ماہ میں 40 سے 50 روپے کمی کی ہے ، جبکہ سی این جی لوکل پیداوار ہے۔

درخواست گزار کے وکیل نے کہا کہ سی این جی اس وقت بھی 123 روپے فی کلو فروخت ہورہی ہے، وفاقی حکومت کو سی این جی کی قیمتوں میں کمی کا حکم دیا جائے۔

درخواست گزار کے وکیل نے عدالت کو بتایا کے ایس ایس سی جی نے نوٹس وصول نہیں کئے نہ ہی جواب جمع کروایا جس پر عدالت نے ایم ڈی ایس ایس جی سی اور اوگرا سے جواب طلب کرتے ہوئے سماعت 9 جون تک ملتوی کردی۔

تازہ ترین