شوگر انکوائری کمیشن کی رپورٹ پر مسلم لیگ (ق) کے رہنما چودھری مونس الہٰی کا ردِ عمل سامنے آگیا۔
چودھری مونس الہٰی کا کہنا ہے کہ کسی شوگر ملز کی مینجمنٹ میں شامل ہوں نہ کسی شوگر ملز کے بورڈ کا حصہ ہوں۔
یہ بھی پڑھیے: چینی بحران انکوائری رپورٹ جاری
شوگر انکوئری رپورٹ پر مسلم لیگ (ق) کے مرکزی رہنما اور رکن قومی اسمبلی چودھری مونس الہٰی نے اپنے ٹوئٹ میں کہا کہ وہ سٹہ اور چینی کی قیمتوں میں ساز باز سے جوڑ توڑ روکنے کے لیے قانون سازی کی کمیشن کی سفارشات کی حمایت کرتے ہیں۔
مونس الہٰی نے کہا کہ وہ پہلے ہی کہہ چکے ہیں کہ وہ کسی شوگر ملز کی مینجمنٹ میں شامل ہیں نہ ہی کسی شوگر ملز کے بورڈ کاحصہ ہیں۔