• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

دہشت گرد آپریشن ردالفساد سے بوکھلاہٹ کا شکار ہیں ،تحریک فقہ جعفریہ

کوئٹہ(اسٹاف رپورٹر)تحریک نفاذ فقہ جعفریہ بلوچستان کے رہنماوں نے کہا ہے کہ 21 مئی ملت تشیع کیلئے سنہری دن ہے کہ جب ضیا مارشل لاء دور میں عزاءداری کو محدود کرنے کی کوشش کے خلاف قائد ملت جعفریہ آغا سید حامد علی شاہ موسوی کی دلیرانہ و جرات مندانہ قیادت میں تحریک نفاذ فقہ جعفریہ کے پلیٹ فارم سے مسلسل 8 ماہ تک جاری رہنے والا احتجاج کامیاب ہوا اور 21 مئی 1985ء کو جونیجو موسوی معاہدہ عمل میں آیا جو ہمیشہ کیلئے عزاداری امام حسین اور میلادالنبی سمیت تمام مذہبی جلوسوں کے تحفظ کی ضمانت ہے ، بلوچستان کے علاقے مچ اور کیچ میں سیکورٹی فورسز پر دہشت گردوں کے حملے قابل مذمت اور آپریشن ردالفساد سے بوکھلائے ہوئے بچے کھچے دہشت گردوں کی کار رستانی ہے ، دہشت گردی کے خاتمے کیلئے نیشنل ایکشن پلان کے تمام نکات پر عمل کیا جائے ، یوم علی کے موقع پر کوئٹہ سمیت ملک کے دیگر علاقوں میں عزاداروں کے خلاف درج ایف آئی آر جلد واپس لی جائے ۔ یہ بات تحریک نفاذ فقہ جعفریہ بلوچستان کے صدر انجنئیرہادی عسکری ، سیکرٹری جنرل طارق جعفری اور دیگر نے جمعرات کو ٹی این ایف جے اور اس کی ذیلی تنظیموں کے زیر اہتمام صوبائی دفتر میں ’’یوم تحفظ عزا‘‘ کے حوالے سے منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہی ۔ انہوں نے کہا کہ 21 مئی 1985ء کا دن ہمیں یاد دلاتا ہے کہ اس وقت جب عزاءدار اپنے قائد کی کال پر جلوسوں پر پابندی کے خلاف گرفتاریاں دے رہے تھے آج بھی یوم علی کے جلوسوں پر پابندی کے خلاف اگر کوئی نکلا تو فقط آقائے موسوی تھے ۔ 
تازہ ترین