• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

روسی بائیوٹیکنالوجی کمپنی کاکہنا کہ ان کی بنائی دوا کا کلینکل ٹیسٹ کامیابی سےجاری ہے اور جلد ہی اس سےکویڈ 19 کےمریضوں کاعلاج کیا جاسکے گا۔

یہ دوا درحقیقت جوڑوں کےدرد کےلئے تیار کی جارہی تھی لیکن اس کے کورونا کے علاج کے لیےمثبت نتائج سامنے آئے ہیں، کمپنی نےدعویٰ کیاکہ جلد کورونا سے بچاؤکی ویکسین بھی تیار کرلی جائے گی۔

روسی وزیر صحت کا ویکسین کے حوالے سے کہنا ہے کہ ہم بیماری کے تمام مراحل میں لوگوں کے علاج کے  لیے پہلے سے ہی دوائیں تیار کررہے ہیں اور وہ استعمال ہورہی ہیں، ہم ایک ویکسین تیار کرنے پر بہت محنت کر رہے ہیں اور امید کرتے ہیں کہ ایک ماہ یا اس سے زیادہ عرصے میں کلینکل ٹرائلز شروع ہوجائیں گے۔

تازہ ترین