ملتان میں محکمہ اوقاف کی تحویل میں آنے والے تمام مزارات کھول دیئے گئے ہیں۔
ترجمان ڈپٹی کمشنرملتان عامر خٹک کے مطابق عقیدت مندوں کی مزاروں پر حاضری کو محفوظ بنانے کے لیے تمام درگاہوں کے احاطوں میں کلورین ملے پانی کا اسپرے بھی کیا جائے گا۔
عامر خٹک نے بتایا کہ شہر میں دکانیں، مارکیٹیں 21 تا 24 مئی رات 10بجے تک کھولنے کی اجازت دی گئی ہے۔
ڈپٹی کمشنرملتان عامر خٹک کے مطابق عید کے بعد 25 مئی سے دکانیں صبح 9 سے شام 7 بجے تک کھل سکیں گی۔