آپ آف لائن ہیں
جمعہ18؍ربیع الثانی 1442ھ 4؍دسمبر2020ء
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیئرمین و ایگزیکٹوایڈیٹر: میر جاوید رحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
Jang Group

ڈیوٹی پر موجود ایئرہوسٹس حادثے کا شکار طیارے میں سوار نہیں ہوسکی

ڈیوٹی پر موجود ایئرہوسٹس حادثے کا شکار طیارے میں سوار نہیں ہوسکی


قومی ایئر لائن ( پی آئی اے) کی پرواز میں ایک ائیرہوسٹس مدیحہ ارم کی ڈیوٹی بھی تھی لیکن وہ پرواز میں سوار نہ ہوسکیں۔

ایک ویڈیو بیان میں مدیحہ اکرم نے کہا کہ وہ بالکل ٹھیک ہیں اور اپنے گھر پر موجود ہیں۔

دیگر عملے میں تین اسٹیورڈز اور تین ایئر ہوسٹسز تھیں، ایک ایئرہوسٹس کو عین روانگی کے وقت طیارے سے اتارکر اسٹینڈ بائی ایئرہوسٹس انعم مسعود کو سوار کرایا گیا۔

حادثے کا شکار ہونےوالی پی آئی اے کی پرواز پی کے8303 میں کل 107 افراد تھے جن میں عملے کے 8 ارکان اور مرد، خواتین اور بچوں سمیت 99 مسافر سوار تھے۔

پی آئی اے ذرائع کے مطابق کیبن کریو کے چیف پرسر فرید احمد چودھری شدید زخمی حالت میں کراچی کے اسپتال میں زیر علاج ہیں۔

طیارے کے کیپٹن سجاد گلُ، فرسٹ آفیسر عثمان اعظم تھے جبکہ کیبن کریو میں پرسر فرید احمد چودھری کے علاوہ فلائیٹ اسٹیورڈز عبدالقیوم اشرف، ملک عرفان اشرف، ایئرہوسٹس آمنہ عامر، عاصمہ شہزادی اور انعم مسعود شامل تھیں۔

ایک ایئرہوسٹس مدیحہ اکرم کو جہاز کی روانگی کے وقت کسی وجہ سے طیارے میں سوار نہ ہونے دیا گیا، ان کی جگہ ایئرہوسٹس انعم مسعود کو طیارے میں سوار کرادیا گیا۔

حادثے کے بعد طیارے کے ہمراہ نہ جانے والی ایئرہوسٹس مدیحہ اکرم نے ایک وڈیو بیان میں اس بات کی تصدیق کی کہ ان کی اسی طیارے پر ڈیوٹی تھی،

لیکن کسی وجہ سے وہ نہ جاسکیں، اللّٰہ کے فضل سے وہ بالکل ٹھیک ہیں اور اپنے گھر پر ہیں۔

قومی خبریں سے مزید