• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

طیارہ حادثہ کی تفصیلی رپورٹ مرتب کرنے میں ایک ماہ سے ایک سال کا وقت لگ سکتا ہے ،ماہرین

لاہور (نمائندہ جنگ)پی آئی اے حکام نے کراچی طیارہ حادثہ کی تحقیقات شروع کر دی ہیں فضائی حادثوں کی تحقیقات کرنے والے ماہرین نے بتایا کہ کسی بھی طیارہ حادثہ کی تفصیلی رپورٹ مرتب کرنے میں ایک ماہ سے ایک سال کا وقت لگ سکتا ہے کیونکہ یہ انتہائی حساس معاملہ ہوتا ہے اور طیارہ حادثہ کے ہر ثبوت کو مکمل جانچ پڑتال کے بعد ہی نتیجہ اخذ کیا جا سکتا ہے۔

ماہرین نے بتایا کہ سب سے پہلے مرحلے میں بلیک باکس کو کھولنا نہایت ضروری ہے، اس مقصد کے لیے بلیک باکس کو فرانس بھجوانا پڑے گا۔

بلیک باکس کی تفصیلی رپورٹ ایک ماہ سے پہلے جاری نہیں ہوتی، بلیک باکس کی مکمل رپورٹ آنے سے پہلے طیارہ حادثہ کی مکمل رپورٹ مرتب ہونا بھی ممکن نہیں ہے-

تازہ ترین