راولپنڈی ( جنگ نیوز ) ضلع چکوال کے کالجز کے 102سی ٹی آئی اسا تذہ نے عید سے قبل تنخواہوں کی عدم ادائیگی پر تشویش اور ما یوسی کا اظہار کرتے ہوئے ڈائریکٹر کالجز راولپنڈی ڈویژن سے اپیل کی ہے کہ اس معاملے کا فوری نوٹس لیا جائے۔ متاثرہ اساتذہ کا موقف ہے کہ راولپنڈی ضلع میں ادائیگی کر دی گئی ہے لیکن چکوال میں شعبہ اکائونٹس کی عدم دلچسپی اور روایتی لاپرو اہی کی وجہ سےاساتذہ تنخواہ کی ادائیگی سے محروم ہیں ۔انہوں نے کہا کہ کتنےافسوس کی بات ہے کہ ہم عید کے موقع پر تنخواہ سے محروم ہیں ۔