• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

این ڈی ایم اے نے ٹڈی دل کے خلاف آپریشن کی تفصیلات جاری کردیں

نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) نے ملک بھر میں ٹڈی دل کے خلاف آپریشن کی تفصیلات جاری کردیں۔

ترجمان این ڈی ایم اے کا کہنا ہے کہ اس وقت ملک کے 49 اضلاع میں ٹڈی دل موجود ہے۔

ترجمان نے کہا کہ بلوچستان میں 30، خیبرپختونخوا میں7، پنجاب میں 10 اور سندھ میں2 اضلاع متاثر ہوئے ہیں جبکہ ٹڈی دل کے حملہ زدہ علاقوں کا سروے اور کنٹرول آپریشن جاری ہے۔

این ڈی ایم اے کا کہنا ہے کہ گذشتہ 24 گھنٹوں میں کل 4 لاکھ 77 ہزار ہیکٹر رقبہ کا سروے ہوا۔ جبکہ اس دوران 6100 ہیکٹر رقبہ کا ٹریٹمنٹ کیا گیا۔

این ڈی ایم اے کا کہنا ہے کہ بلوچستان میں 4 ہزار ہیکٹر، پنجاب میں 1400 ہیکٹر پر اسپرے کیا گیا۔

ترجمان این ڈی ایم اے کا کہنا ہے کہ خیبرپختونخوا میں 400 ہیکٹر، سندھ میں 300 ہیکٹر رقبہ ٹریٹمنٹ کیا گیا۔

تازہ ترین