• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نواز الدین صدیقی کی اہلیہ کا اداکار پر انکی بے عزتی کرنے کا الزام

ممبئی (مانیٹرنگ ڈیسک)بھارتی اداکار نواز الدین صدیقی کی اہلیہ عالیہ نے الزام عائد کیا کہ ہے کہ ان کے شوہر ایک غیر سنجیدہ باپ ہیں، اپنی اہلیہ کی دوستوں کے سامنے بے عزتی بھی کرتے ہیں، اور ان کے ساتھ عوامی مقامات پر نہیں گھومتے پھرتے۔واضح رہے کہ نواز الدین صدیقی اور ان کی اہلیہ طلاق کے حوالے سےاس وقت خبروں میں ہیں۔بھارتی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق عالیہ کا کہنا ہے کہ وہ دونوں گزشتہ چار سال سے علیحدہ رہ رہے ہیں، جب بھی ان سے بچوں سے ملنے کا کہا جاتا ہے تو اداکار حیلے بہانے بناتے ہیں اور بچوں سے ملنے نہیں آتے۔عالیہ کا کہنا تھا کہ انہوں نے ابھی تک اپنے والد کی ان حرکتوں کے بارے میں بچوں کو نہیں بتایا ہے۔انہوں نے کہا کہ بچے پوچھتے رہتے ہیں کہ ’پاپا کہاں ہیں، کہاں شوٹ کر رہے ہیں؟ لیکن جواب میں میں انہیں کہتی ہوں کہ پاپا امریکا کے شہر نیو یارک میں ہیں، لیکن میں کب تک ان بچوں سے یہ سب بولتی رہوں۔عالیہ نے مطالبہ کیا ہے کہ انہیں ان کے بچوں کی کفالت دی جائے اور انہیں شوہر نواز الدین صدیقی سے طلاق دلوائی جائے۔واضح رہے کہ اداکار کی اہلیہ نے ان سے طلاق کے لیے دستاویزات ای میل اور واٹس ایپ کے ذریعے انہیں بھجوائی تھیں۔عالیہ نے بتایا کہ اکثر ان گھر پر نواز الدین سے ملنے کے لیے اداکاروں کا آنا جانا رہتا ہے، ایسے میں ایک مرتبہ نواز الدین نے میری منوج باجپائی کے سامنے بے عزتی کی۔ ایک واقعے کا ذکر کرتے ہوئے عالیہ نے بتایا کہ میں باوچی خانے میں کھانا بنا رہی تھی، اس دوران میں تھکی ہوئی تھی اور میرا بات کرنا مشکل ہورہا تھا تو نواز الدین صدیقی نے کہا کہ ’تم کو بات کرنا نہیں آتا۔

تازہ ترین