• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جرمنی، سماجی دوری کے باعث مساجد میں جگہ کی کمی، گرجا گھر میں نماز جمعہ

برلن(جنگ نیوز) جرمنی کے دارالحکومت برلن کےایک گرجا گھر نے سماجی دوری کے قوانین کے باعث مساجد میں جگہ ختم ہونے پر مسلمان عبادت گزاروں کے لیے اپنے دروازے کھول دیے۔ 

غیرملکی میڈیا کےمطابق جرمنی نے 4 مئی کو عبادت گاہیں کھولنے کی اجازت دیدی تھی تاہم عبادت گزاروں کےدرمیان ڈیڑھ میٹر یا 5 فٹ کا فاصلہ برقرار رکھنے کی ہدایت کی تھیں۔

اس کے نتیجےمیں شہر کے نیوکولین علاقے میں واقع دارالسلام مسجد میں معمول کے اجتماع سے بہت چھوٹا اجتماع ہی منعقد ہوپارہا تھا۔

جس پرکروز برگ میں واقع مارتھا لوتھیرن گرجا گھر نے رمضان کے آخر میں جمعۃالوداع کے موقع پر نماز جمعہ منعقد کروائی۔

تازہ ترین