• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جیو انٹرٹینمنٹ کے مقبول ترین ڈراما سیریل ’الف‘ میں ’شیلی‘ کا کردار نبھانے والی اداکارہ یشما گل نے اپنا اعتکاف مکمل کرنے کے بعد مداحوں کو چاند رات کی مبارکباد دی۔

حال ہی میں یشما گل نے فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اپنی والدہ کے ہمراہ اپنی ایک تصویر شیئر کی جس میں اداکارہ رمضان المبارک کے آخری عشرے میں کیے جانے والے اعتکاف کے مکمل ہونے پر بے حد خوش نظر آرہی ہیں۔


انسٹاگرام پر شیئر کردہ تصویر کے ساتھ یشما گل نے اپنے مداحوں کے لیے ایک پیغام بھی جاری کیا۔

اداکارہ نے اپنے پیغام میں اعتکاف مکمل ہونے پر اللّہ تعالیٰ کا شکر ادا کیا۔

اُنہوں نے اپنے مداحوں کو چاند رات کی مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ ’میں نے آپ سب کو بھی اپنی دعاؤں میں یاد رکھا۔‘

دوسری جانب عائزہ خان نے بھی یشما گل کو اعتکاف مکمل کرنے پر مبارکباد دی۔

یاد رہے کہ یشما گل رمضان المبارک کے آخری عشرے کے آغاز میں 10 دن کے لیے کیے جانے والے اعتکاف میں بیٹھی تھیں۔

اِس موقع پر اُنہوں نے اپنے مداحوں سے کہا تھا کہ’میرے لیے دُعا کریں کہ اللّہ تعالیٰ میری عبادات اور میری توبہ کو قبول فرمائے اور آپ سب بھی میری دُعاؤں میں شامل ہیں۔‘ 

تازہ ترین