جنگ جیو کے ایڈیٹر ان چیف میر شکیل الرحمٰن کی غیر قانونی گرفتاری کے خلاف عید پر بھی صحافتی برادری اور دیگر شعبوں سے تعلق رکھنے والی تنظیموں نے راولپنڈی میں احتجاج جاری رکھا۔
مظاہرے میں صحافتی برادری اور دیگر شعبوں سے تعلق رکھنے والی تنظیموں نے شرکت کی۔
صحافیوں کا کہنا ہے کہ میر شکیل الرحمٰن کو پابند سلاسل دیکھ کر کوئی بھی جمہوریت پر یقین رکھنے والا شخص گھر بیٹھ کر عید نہیں منا سکتا۔
مظاہرین نے کہا کہ ملک کے سب سے بڑے میڈیا گروپ کے ساتھ ناروا سلوک کیا جا رہا ہے، جنگ و جیو گروپ کے ایڈیٹر ان چیف کی گرفتاری انتقامی کارروائی ہے، مظاہرین نے میر شکیل الرحمٰن کی فوری رہائی کا مطالبہ کیا۔