• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

برطانیہ میں ریسرچ ٹیم نے کووڈ 19 کی ویکسین کے کلینیکل ٹرائلز کے لیے رضا کاروں کی بھرتی شروع کر دی ہے جبکہ ایک دوسری ٹیم نے ایک ایسے علاج کی آزمائش شروع کی ہے جس سے کورونا کے باعث شدید بیمار مریضوں کی جان بچانے میں مدد مل سکے گی۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق سائنس دان اپریل میں ابتدائی ٹرائلز کے بعد اب ویکسین کے مزید کلینیکل ٹرائلز کے لیے ہزاروں رضا کاروں کو بھرتی کر رہے ہیں۔

طبی محققین نے ابتدا میں 160 افراد پر کلینیکل ٹرائل کیا تھا تاہم اب ان ٹرائلز میں مختلف علاقوں اور عمر کے مزید افراد کو شامل کیا جائے گا تاکہ ویکسین کے مؤثر ہونے کے حوالے سے معلوم ہوسکے۔

برطانوی ریسرچرز کا کہنا ہے کہ جانوروں پر کیے گئے تجربات میں اس ویکسین کے مثبت اثرات سامنے آئے تھے۔ یہ ویکسین اب ٹرائلز میں حصہ لینے والے افراد کو ’مین اے سی ڈبلیو وائے‘ نامی ایک لائسنس یافتہ ویکسین کے ساتھ دی جائے گی۔

واضح رہےکہ دنیا بھر میں 100 سے زائد ویکسین پر تجربات ہو رہے ہیں تاہم یہ ویکسین ان چار میں سے ایک ہے جن پر دنیا بھر میں بڑے پیمانے پر ٹرائلز کیے جارہے ہیں۔

تازہ ترین