• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھارت میں آج عید الفطر منائی جا رہی ہے، بھارتی اداکاراؤں نے سوشل میڈیا پر اپنے مسلمان مداحوں اور دوستوں کے لیے عید مبارک کے پیغامات جاری کیے ہیں۔

بھارتی فلم اسٹار سونم کپور نے فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اپنی ایک تصویر شیئر کی جس میں اداکارہ نے عید الفطر کی مناسبت سے خوبصورت جوڑا زیب تن کیا ہوا ہے۔


انسٹاگرام پر شیئر کردہ اِس تصویر کے ساتھ سونم کپور نے عید مبارک کا پیغام جاری کرتے ہوئے کہا کہ ’اُمید کرتی ہوں کہ اِس آزمائشی سال میں عید کی خوشیوں کے ساتھ اچھے دن بھی آئیں گے۔‘

سونم کپور نے رمضان المبارک کے مقدس مہینے میں اُن کے لیے دُعا کرنے پر اپنے تمام مسلمان مداحوں اور دوستوں کا شکریہ بھی ادا کیا۔

بالی ووڈ کی نئی اُبھرتی اداکارہ عنایا پانڈے نے بھی انسٹاگرام پر اپنی ایک بوم رینگ ویڈیو شیئر کرتے ہوئے عید مبارک کا پیغام جاری کیا۔


عنایا پانڈے نے اپنے تمام مداحوں اور دوستوں کو کورونا کی وجہ سے گھروں میں رہنے کا مشورہ دیتے  ہوئے عید کی مبارکباد پیش کی۔

بھارتی اداکارہ سارہ خان نے انسٹاگرام پر ایک فوٹو کولاج شیئر کیا جس میں ایک تصویر اُن کے بچپن کی ہے جبکہ ایک تصویر حال ہی کی ہے۔

View this post on Instagram

Eid Mubarak #staysafe #stayhome #staypositive

A post shared by Sara Ali Khan (@saraalikhan95) on


سارہ خان کی جانب سے شیئر کردہ فوٹو کولاج کی دونوں تصاویر میں اُنہوں نے حجاب کیا ہوا ہے۔

اداکارہ نے بھی عالمی وبا سے محفوظ رہنے کی ہدایت کرتے ہوئے عید مبارک کہا۔

شردھا کپور نےانسٹاگرام پر اپنی ایک بوم رینگ ویڈیو شیئر کی جس میں اداکارہ نے دُعا کے لیے ہاتھ اُٹھائے ہوئے ہیں۔

View this post on Instagram

Eid Mubarak

A post shared by Shraddha (@shraddhakapoor) on


اِس ویڈیو کو شیئر کرتے ہوئے شردھا کپور نے عید کی مبارکباد دی۔

دوسری جانب بالی ووڈ اسٹار پریانکا چوپڑا نے اپنی انسٹاگرا م اسٹوری میں عید مبارک کا پیغام جاری کیا۔

پریانکا چوپڑا نے کہا کہ ’اُمید کرتی ہوں کہ یہ عید ہم سب کے لیے امن اور خوشیاں لے کر آئے۔‘

گزشتہ روز بھارتی سینئر اداکار امیتابھ بچن نے اپنے سوشل میڈیا پیغام کے ذریعے دنیا بھر کے مسلمانوں کو عیدالفطر کی مبارکباد دی تھی۔


امیتابھ بچن نے انسٹاگرام پر عیدالفطر کی مناسبت سے اپنی ایک تصویر بھی شیئر کی تھی جس پر انگریزی اور اُردو زبان میں ’عید مبارک‘ لکھا ہوا تھا۔ 

تازہ ترین