• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

8۔5 شدت کا زلزلہ، جیسنڈا نے انٹرویو جاری رکھا


نیوزی لینڈ کی وزیر اعظم جیسنڈا آرڈرن کی ثابت قدمی کی اعلیٰ مثال کردی، لائیو انٹرویو کے دوران 5 اعشاریہ 8 شدت کا زلزلہ آیا لیکن انہوں نے انٹرویو جاری رکھا۔

انٹرویو کے دوران وزیراعظم جیسنڈا آرڈرن ملک میں کورونا کے پیشِ نظر صورتحال پر اپنا اظہار خیال کررہی تھیں اور اپنی حکمتِ عملی سے آگاہ کررہی تھیں کہ شدید زلزلے کی صورت میں اسٹوڈیو میں موجود تمام چیزیں ہلنے لگیں۔

میزبان نے جیسنڈا سے پوچھا کہ کیا وہ خود کو محفوظ محسوس کررہی ہیں اور کیا ہم انٹرویو جاری رکھ سکتے ہیں۔

وزیراعظم کا کہنا تھا وہ محفوظ جگہ پر ہیں اور انہیں کوئی خطرہ لاحق نہیں۔

جیسنڈا کا ایسا بہترین ردعمل جلد ہی سوشل میڈیا پر وائرل ہوگیا۔

واضح رہے کہ زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کی شدت 5 اعشاریہ 8 تھی اور اس کا مرکز دارالحکومت ولنگٹن سے 90 کلو میٹر شمال کی طرف تھا۔

تازہ ترین