• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

طیارے کا کاکپٹ وائس ریکارڈر تلاش کرنے کی کوششیں جاری ہیں، پی آئی اے

طیارے کا کاکپٹ وائس ریکارڈر تلاش کرنے کی کوششیں جاری ہیں، پی آئی اے


پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائنز نے کہا ہے کہ کراچی حادثے کے شکار طیارے کا کاکپٹ وائس ریکارڈ تلاش کرنے کی کوششیں جاری ہیں۔

واضح رہے کہ سول ایوی ایشن ذرائع نے کاک پٹ وائس ریکارڈر کے غائب ہونے کا خدشہ ظاہر کیا تھا۔ اب اس حوالے سے قومی ایئرلائنز کی جانب سے وضاحت سامنے آگئی ہے۔

ترجمان پی آئی اے عبداللّٰہ حفیظ کا کہنا ہے کہ طیارے کا کاک پٹ وائس ریکارڈر تلاش کرنے کی بھر پور کوششیں جاری ہیں۔

انہوں نے کہا کہ خیال ہے کہ کاک پٹ وائس ریکارڈر کسی کے گھر میں نہ گرا ہو۔

یہ بھی پڑھیے: سی اے اے کو کاکپٹ وائس ریکارڈر غائب ہونے کا خدشہ

ترجمان پی آئی اے عبداللّٰہ حفیظ نے عوام سے اپیل کی کہ اگر کسی کے گھر میں طیارے کا کوئی پرزہ موجود ہے تو فوراً حکام کے حوالے کر دیں۔

عبداللّٰہ حفیظ نے کہا کہ طیارہ حادثے کی تحقیقات کے لیے ہر پرزہ اہم ہے۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ عوام تباہ شدہ طیارے کا کوئی ٹکڑا گھر میں یادگار کے طور پر نہ رکھیں، یہ خطرناک ہو سکتا ہے۔

تازہ ترین