آپ آف لائن ہیں
ہفتہ12؍ذیقعد 1441ھ4؍جولائی 2020ء
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیئرمین و ایگزیکٹوایڈیٹر: میر جاوید رحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
Jang Group

عید انتہائی افسردگی میں گزری: منشا پاشا

رواں سال عالمگیر وبا کورونا اور عید سے محض دو روز قبل کراچی طیارے حادثے کے باعث عید کے موقع پر فضا سوگوار رہی، اداکارہ منشا پاشا کا کہنا ہے کہ اُن کی عید بھی انتہائی افسردگی میں گزری۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری اپنے ایک پیغام میں منشا پاشا نے مداحوں سے سوالیہ انداز اپناتے ہوئے پوچھا کہ وہ اس عید پر انتہائی افسردہ رہیں، کیا باقی لوگ بھی ان ہی کی طرح غمزدہ ہیں؟

منشا پاشا نے لکھا کہ جب وہ ان خاندانوں کے بارے میں سوچتی ہیں جو اس عید پر اپنے پیاروں سے ملاقات کے انتظار میں تھے تو میرا دل ٹوٹ جاتا ہے اور مجھے رونا آنے لگتا ہے۔

اپنے ٹوئٹ کے آخر میں انہوں نے دعائیہ کلمات لکھے کہ  اللّہ لواحقین کو صبر عطا فرمائے اور مرحومین کو جنت نصیب فرمائے۔

واضح رہے کہ جمعۃ الوداع کو لاہور سے کراچی آنے والے قومی فضائی ادارے (پی آئی اے) کی پرواز کراچی میں لینڈنگ سے 30 سیکنڈ قبل حادثے کا شکار ہوگئی تھی جس کے نتیجے میں97 افراد جاں بحق ہوئے۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید