• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چینی ایکسپورٹرز نے وزیر اعظم کے حکم پر عوام کو لوٹا، مریم اورنگزیب

مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ شہزاد اکبر سے درخواست ہے کہ رپورٹ میں رزاق داؤد کا جواب پڑھ لیں ، ایکسپورٹرز نے وزیر اعظم کے حکم پر دو طریقے سے پیسے کمائے اور عوام کو لوٹا، ایک طرف ایکسپورٹرز نے ڈالر کی قیمت بڑھنے کا فائدہ اٹھایا اور چینی کی قیمت کا بھی فائدہ اٹھا۔

مریم اورنگزیب نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان نے تمام فیصلوں کی منظوری دی، عثمان بزدار سے سوال ہوا کہ چھ دسمبر کی میٹنگ میں آپ نے ایکسپورٹ کی اجازت کیوں دی، تو بزدار صاحب نے کمیشن کو جواب دیا کہ چینی ایکسپورٹ کا زبانی حکم عمران خان نے دیا تھا۔

اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ اس حکومت نے اس وقت چینی کی ایکسپورٹ کی اجازت دی جب ملک میں چینی کی کمی تھی، اور بڑی صفائی سے عوام کی آنکھوں میں دھول جھونک کر عمران خان کو کمیشن اور انکوائری کا حصہ نہیں بنایا گیا۔

مریم اورنگزیب نے کہا کہ شاہد خاقان عباسی نے کمیشن کو بتایا کہ ن لیگ نے اس وقت سبسڈی دی جب سپلائی بہتر تھی۔

انہوں نے کہا کہ ن لیگ نے پانچ سال چینی کی قیمت بڑھنے نہیں دی ، جبکہ انکوائری کمیشن کی رپورٹ اس لیے پبلک کی گئی کہ عمران خان کو بچانا ہے ۔

مریم اورنگزیب نے کہا کہ معصوم اسد عمر نے جواب دیا کہ ہم نے فارن ایکسچیجنج کمانا تھا ، معصوم چینی چوروں نے کمیشن کو بتایا کہ ڈیٹا صوبوں سے آیا تھا۔

ترجمان مسلم لیگ ن نے کہا کہ مسلط حکومت کورونا اور ڈوبتی معیشت سے لڑنا نہیں چاہتی، حکومت کا کام صرف ن لیگ کی قیادت کو جیلوں میں ڈالنا ہے ۔

مریم اورنگ زیب نے کہا کہ ملک میں پچاس سے ساٹھ لوگ بر سرروز گار ہوچکے ہیں جبکہ حاکم نتھیا گلی میں جھولا جھول رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیے : شوگر انکوائری کمیشن کی رپورٹ وزیرِ اعظم کو پیش

انہوں نے کہا کہ لاپتہ وزیر اعظم کے ترجمان پی آئی ڈی میں سرکس میں مصروف ہیں ، لوٹے اکٹھے کرکے ن لیگ کے خلاف بولنے کے لئے رکھ لیا ہے۔

مریم اورنگزیب نے کہا کہ ملک میں جب چینی کی قلت تھی سبسڈی دی گئی ، سبسڈی دینے سے ملک میں چینی کی قیمت   80 سے 90 روپے ہو گئی۔

انہوں نے کہا کہ امید تھی شہزاد اکبر عثمان بزدار کے استعفی کا اعلان کریں گے ، شہزاد اکبر نے چینی کے معاملے میں اصل مجرم کو پچھلے دروازے سے نتھیا گلی بھگا دیا۔

مریم اورنگزیب نے کہا کہ عمران خان ملک میں اصل چینی چور ہیں، کمیشن نے خسرو بختیار اور ان کے بھائی کو کیوں نہیں بلایا، کیوں کمیشن نے خسرو بختیار کے ملز سے کسی کو نہیں بلایا، سلمان شہباز کی شوگر ملز پر حملے شہباز شریف کو ٹارگٹ کرنا ہے۔

رہنما ن لیگ نے کہا کہ نوازشریف ، سلمان شہباز ، شہبازشریف کسی کی مل نے چینی ایکسپورٹ نہیں کی ، اربوں روپے کرپشن کا الزام لگانے والے آج شہباز شریف پر بھینسوں کاالزام لگانے پر آگئے۔

تازہ ترین