• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسلام آباد: پولیس اہلکار پر فائرنگ کا مقدمہ درج

اسلام آباد میں پولیس اہلکار پر فائرنگ کا مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔

ایف آئی آر کے مطابق تھانہ ترنول میں دہشتگردی دفعات کے تحت مقدمہ در ج کیا گیا ہے۔

ایف آئی آر کے متن میں لکھا ہے کہ پولیس اہلکاروں نے چیکنگ کی غرض سے ملزمان کو روکا، رکنے کے اشارے پر ملزمان نے فائرنگ کرکے پولیس اہلکاروں کو قتل کر دیا۔

متن کے مطابق ملزمان کا تعاقب کیا گیا لیکن وہ رش کے باعث فرار ہوگئے۔

ایف آئی آرمیں کہا گیا ہے کہ ملزمان کی اندھا دھند فائرنگ سے علاقہ میں خوف و ہراس پھیل گیا تھا۔

تازہ ترین