• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھارت نےسری نگرکی یونیورسٹی کوچھاؤنی میں تبدیل کردیا

India Changed Sri Nagar University Into Cantt
بھارت نے مقبوضہ کشمیر کی یونیورسٹی کو فوجی چھاؤنی میں تبدیل کردیا۔ سری نگر نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف ٹیکنالوجی میں پر تشدد واقعات کے بعد چھ سو فوجی اہلکار تعینات کردیے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق سری نگر نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف ٹیکنالوجی میں پیرا ملٹری فورسز کی دو کمپنیاں پہلے سے ہی تعینات تھی۔

لیکن ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں ویسٹ انڈیز کی جیت پر جشن منانے پر دو طلبہ گروپوں کے درمیان جھڑپوں کے بعد پیرا ملٹری فورسز کی مزید تین کمپنیاں تعینات کردی گئی ہیں۔

یونیورسٹی میں پندرہ سو طلبہ زیر تعلیم ہیں جبکہ سیکیورٹی کے لیے چھ سو اہلکار تعینات ہیں ۔ اسطرح ہر دو طلبہ کی نگرانی کے لیے ایک سیکیورٹی اہلکار موجود ہے ۔

بھارتی میڈیا کے مطابق سری نگر نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف ٹیکنالوجی ملک کی وہ واحد درسگاہ ہے جہاں سب سے زیادہ فوجی تعینات ہیں۔
تازہ ترین