• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جہانگیر ترین، خسرو بختیار سمیت سب کیخلاف کارروائی ہونی چاہئے، غلام سرور

جہانگیر ترین، خسرو بختیار سمیت سب کیخلاف کاروائی ہونی چاہئے، غلام سرور


وفاقی وزیر ہوا بازی غلام سرور خان نے کہا ہے کہ جہانگیر ترین اور خسرو بختیار سمیت جن جن کے نام شوگر کمیشن رپورٹ میں سامنے آئے ہیں سب کے خلاف کارروائی ہونی چاہیے۔

وفاقی وزیر ہوا بازی غلام سرور خان نے ان خیالات کا اظہار جیونیوز کے پروگرام جرگہ میں سلیم صافی سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

ان کا کہنا تھا کہ جہانگیر ترین سے دوستی تعلق اپنی جگہ، لیکن اگر جہانگیر ترین نے غلط کیا ہے تو ان سے حساب لینا چاہیے۔ کمیشن کو سب کا احتساب کرنا چاہیے۔

تفصیلی انٹرویو کل رات دس بجکر پانچ منٹ پر نشر کیا جائے گا۔

تازہ ترین