• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ینگ ڈاکٹرز وکلاء کے خلاف ہرزہ سرائی بند کریں ، قانونی کاروائی کی جائے گی‘ پشاربار

پشاور(نیوز رپورٹر) پشاربارایسوسی ایشن نے ینگ ڈاکٹرز پرواضح کیا ہے کہ وہ وکلاء کے خلاف میڈیا کے ذریعے ہرزہ سرائی بند کریں بصورت دیگرانکے خلاف قانونی کاروائی کی جائے گی جبکہ سپریم کورٹ اور پشاور ہائیکورٹ سے مطالبہ کیا ہے کہ ہسپتالوں میں بغیر ٹیسٹ عام مریضوں کو کورونا کے مریض قراردینے کے عمل کا نوٹس لیاجائے بارایسوسی ایشن کا ہنگامی اجلاس زیرصدارت تیمورعلی شاہ ایڈوکیٹ اورجنرل سیکرٹری قیصر زمان منعقد ہوا جس میں خلیل خان خلیل ایڈوکیٹ، شہزادایڈوکیٹ کی والدہ اور ڈی پی پی پشاور ظہیرالدین بابر کی وفات پر گہرے دکھ وغم کا اظہار کیا گیا اورانکی ایصال ثواب کیلئے اجتماعی دعا بھی کی گئی شرکاء نے ینگ ڈاکٹرزایسوسی ایشن کی وکلاء کے خلاف ہتک آمیز پریس کانفرنس کرنے کی مذمت کی اور تنبیہہ کی گئی کہ وکلاء کے خلاف یہ رویہ ترک کیا جائے بصورت دیگر انکے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی اجلاس میں تشویش کا اظہار کیا گیا کہ ڈاکٹرز بغیر ٹیسٹ مریضوں کو کورونا میں مبتلا قراردے کر ان کی جانوں سے کھیل رہے ہیں جس سے لواحقین بھی ذہنی وجسمانی طور پر ہراساں ہوتے ہیں لہذا ٹیسٹ کے بعدہی مرض کی تشخیص کی جائے تاکہ ڈاکٹروں اور ہسپتالوں پر اعتمادبحال ہوسکے سپریم کورٹ اورپشاورہائیکورٹ کے چیف جسٹسز سے اس غیراخلاقی فعل کے خلاف نوٹس لینے کا بھی مطالبہ کیاگیا۔
تازہ ترین