• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

’احتیاط علاج سے بہتر ہے‘ کا کلیہ اپنانا ہو گا: شبلی فراز

’احتیاط علاج سے بہتر ہے‘ کا کلیہ اپنانا ہو گا: شبلی فراز


وفاقی وزیرِ اطلاعات سینیٹر شبلی فراز کا کہنا ہے کہ کورونا وائرس کو شکست دینے کے لیے ’احتیاط علاج سے بہتر ہے‘ کے کلیے کو اپنانا ہو گا۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر وفاقی وزیرِ اطلاعات سینیٹر شبلی فراز کا کورونا وائرس کے حوالے سے بیان سامنے آیا ہے۔

وفاقی وزیرِ اطلاعات نے سوشل میڈیا پر اپنے بیان میں مزید کہا ہے کہ ہمیں ثابت کرنا ہے کہ ہم ایک ذمے دار قوم ہیں، ہجوم نہیں ہیں۔

سینیٹر شبلی فراز کا یہ بھی کہنا ہے کہ ایمان، اتحاد، نظم و ضبط کے سنہری اصولوں پر عمل پیرا ہونا ہو گا۔

واضح رہے کہ لاک ڈاؤن میں نرمی کے بعد ملک بھر میں کورونا کیسز کی تعداد میں بے انتہا اضافہ ہوا ہے۔

پاکستان میں کورونا وائرس کے کیسز کی تعداد 69 ہزار 496 ہو چکی ہے، جبکہ اس موذی وباء سے جاں بحق افراد کی کُل تعداد 1 ہزار 483 ہو گئی۔

یہ بھی پڑھیئے: شبلی فراز اور عاصم باجوہ کے نام

کورونا وائرس کے ملک میں 42 ہزار 742 مریض اب بھی اسپتالوں اور قرنطینہ مراکز میں زیرِ علاج ہیں، جبکہ 25 ہزار 271 مریض اس بیماری سے صحت یاب ہو چکے ہیں۔

تازہ ترین