• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

دنیا بھر میں پھیلی کورونا وائرس کی وبا کے سلسلے میں سماجی رابطے کی ویب سائٹ فیس بک نے ایک نیا پلیٹ فارم فراہم کیا ہے ،جسے ’’کمیونٹی ہیلپ ‘‘ کانام دیا ہے ۔ اس آپشن کے ذریعے رجسٹر ہونے کے بعد وہ شخص معاشرے کی مدد میں اپنا ہاتھ بٹاسکیں گے یا پھر خود رضاکار سے مدد طلب کرسکتے ہیں۔

اس آپشن کی بدولت رضاکار گھروں پر سودا سلف لانے، غذائی مدد کرنے یا عطیات جمع کرنے کا کام بھی کرسکیں گے۔ اس آپشن تک رسائی حاصل کرنے کے بعد آپ کے گھر سے 50 میل کے دائرے میں مدد کے لیے کی گئی کوئی بھی پوسٹ یا مدد فراہم کرنے والے کے بارے میں سب کچھ ظاہر ہوجائے گا۔

تازہ ترین
تازہ ترین