• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جدت سے بھر پور اس دور میں سائنس دان ہر کام کو آسانی سے انجام دینے کے لیے متعدد روبوٹس تیار کررہے ہیں ۔اس ضمن میں حال ہی میں ایسٹونیا میں قائم ٹیلن یونیورسٹی کے ماہرین نے ایک روبوٹ تیار کیا ہے ،جس کاکام مچھلیوں کے فارم کی چوکیداری کرنا ہے ،اس کو ماہرین نے ’’یوکیٹ ‘‘کا نام دیا ہے ۔

یہ روبوٹ ماہی گیروں کے بڑے فارموں کی گہرائی تک پہنچ کر صفائی ،مچھلیوں کی صحت یا کسی بیماری وغیرہ کی خبر دیتا ہے۔ اس سے پہلے یہ کام انسانی غوطہ خور انجام دیتے تھے ۔لیکن جب مچھلیوں سے بھرے تالاب میں انسان تیرتا ہے تو مچھلیاں پریشان ہوتی ہیں اور انسانی مداخلت سے وہ مستقل بیمار بھی ہوسکتی ہیں ۔اسی پریشانی کو مد نظر رکھتے ہوئے یہ کچھوا روبوٹ تیار کیا گیا ہے ۔

تازہ ترین
تازہ ترین