سندھ کے وزیر تعلیم سعید غنی کا کہنا ہے کہ چینی انکوائری کمیشن کی رپورٹ آنے کے بعد قومی احتساب بیورو (نیب) خاموش ہے۔
کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سعید غنی نے کہا کہ نیب نے وفاقی وزیر اسد عمر، حفیظ شیخ، رزاق داؤد، وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار اور وزیراعظم عمران خان کو گرفتار کیوں نہیں کیا؟
صوبائی وزیر کا کہنا تھا کہ نیب کو اپنی غیر جانبداری ثابت کرنا ہے تو پہلے پی ٹی آئی کے ان وزیروں کو گرفتار کیا جائے جنہوں نے عوام کے 3 سو ارب روپے اپنی جیبوں میں ڈالا۔
پیپلز پارٹی کے رہنما نے کہا کہ وزیراعظم پاکستان، وزیر صحت اور وزیر کامرس بھی ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ملک میں چینی کی قیمتیں بڑھنے کے ذمہ دار وزیراعظم ہیں۔
سعید غنی کا کہنا تھا کہ اپنوں کے نام آئے تو رپورٹ کی فرانزک کروائی گئی جبکہ سابق صدر آصف علی زرداری ان کی ہمشیرہ فریال تالپور اور پارٹی کے سینئیر رہنما سید خورشید شاہ کو گرفتار کیا تو کونسی فرانزک کروائی گئی؟